اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مرکز نے مہاجر مزدوروں کے مسئلے کو حل کیا ہے'

سیاسی جماعتوں اور عوام کی جانب سے مرکزی حکومت پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ حکومت نے مہاجر مزدوروں کی گھر واپسی کے لیے معقول انتظام نہیں کیے ہیں۔

و'مرکز نے مہاجر مزدوروں کے مسئلے کو حل کیا ہے'
'مرکز نے مہاجر مزدوروں کے مسئلے کو حل کیا ہے'

By

Published : Jun 28, 2020, 7:42 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے مہاجر مزدوروں کی مشکلات کو حل کیا ہے، مزدوروں کو ان کے آبائی گاؤں پہنچانے کے لیے شرمک ٹرین سیوا شروع کی ہے۔

خبر رساں ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ امت شاہ نے مہاجر مزدوروں کے بارے میں بات چیت کی۔

مہاجر مزدوروں کو درپیش مشکلات اور حکومت کی تنقید کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا 'حکومت نے مہاجر مزدوروں کے درپش مسائل کو حل کیا ہے۔

انہوں نے کہا 'مجھے لگتا ہے کہ حکومت کی کوششوں کا تخمینہ صحیح طور پر نہیں لگایا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور میں نے مزدوروں کے لئے قیام اور کھانے کے انتظام کے لئے لاک ڈاون کے دوران ایک دن سبھی ریاستی وزرائے اعلی سے بات کی تھی، اور مزدوروں کے مسائل کو حل کیا تھا'۔

لاک ڈاؤن کے آغاز کے بعد سے مزدوروں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے مرکز اور ریاستی حکومتوں کے مابین اشتراک پر روشنی ڈالتے ہوئے شاہ نے کہا 'وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اکاؤنٹ سے 11 ہزار کروڑ روپے تمام ریاستوں کو منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ اس کے علاوہ مزدوروں کو گھروں تک پہنچانے کے لیے شرمک خصوصی ٹرینز کا بھی انتظام کیا ہے'۔

مرکزی وزیر داخلہ نے بتایا 'اب تک لگ بھگ 4،594 ٹرینیں چلائی جا چکی ہیں اور لگ بھگ 63 لاکھ مزدور اپنی آبائی ریاستوں میں پہنچ گئے ہیں'۔

انہوں نے کہا 'وہ ریاستیں جہاں مہاجر مزدوروں کی تعداد باقی ریاستوں سے زیادہ تھی، ان میں حکومت نے مزدوروں کے لیے بسز اور قرنطینہ مراکز قائم کیے، مزدوروں کو ریلورے اسٹیشن تک پہنچنے کے لیے بسز فراہم کی گئی، اپنی ریاست پہنچے پر انہیں 14 دن قرنطینہ میں رکھا گیا اور اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے فی شخص 1000 سے 2000 کی بیچ مدد فراہم کی گئی'۔

اس کے علاوہ وزیر داخلہ امت شاہ نے مرکزی حکومت کی مختلف اسکیمس کے بارے میں بات کی، جو خاص طور پر مزدوروں اور ضرورت مند طبقے کے لیے مختص کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details