انھوں نے لاک ڈاون کو ہٹائے جانے سے متعلق کہا کہ 20 اپریل کے بعد گرین زون علاقے جہاں کورونا کی وبا نہیں ہے وہاں عوام کو راحت دی جائے گی، اگر اس دوران اگر ان علاقوں میں کورونا کے کیسز سامنے آتے ہیں تب پھر اسے دوبارہ ہاٹ اسپاٹ علاقہ میں تبدیل کیا جائے گا۔
کشن ریڈی نے کہا کہ لاک ڈاون کو ایک ساتھ نہیں بلکہ مرحلہ وار حالات کو دیکھتے ہوئے ہٹایا جائے گا، مذکورہ وزیر نے کہا کہ طبی ساز وسامان کی کمی کو پورا کرنے کے لیے حکومت میک ان انڈیا پروگرام کے تحت اسے پورا کررہی ہے اور اس سلسلےمیں کوئی بھی نجی کمپنی آگے بڑھ کر اسے تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تو اسے موقع دیا جائے گا۔