مذکورہ وزیر نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں میں ملک میں ڈاکٹروں کی مناسب تعداد ہوگی۔
مرکزی حکومت ڈاکٹرز کی تعداد بڑھانےکا منصوبہ رکھتی ہے - ڈاکٹرز کی تعداد کو بڑھانے کےلئے متعدد منصوبے بنائے ہیں
صحت اور خاندان کے فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے ملک میں ڈاکٹرز کی تعداد کو بڑھانے کےلئے متعدد منصوبے بنائے ہیں۔
مرکزی حکومت ڈاکٹرز کی تعداد بڑھانےکا منصوبہ رکھتی ہے
ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعہ کو لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی کہ اس وقت ملک میں ڈاکٹروں کی کمی ہے اور دیہی علاقوں میں یہ زیادہ بڑا مسئلہ ہے۔حکومت اس مسئلہ سے پوری طرح واقف ہے اور اسے دیکھتے ہوئے گریجویٹ کالجوں میں 29ہزار اور پوسٹ گریجویٹ کالجوں میں سات ہزار سیٹیں بڑھائی گئی اور اگلے پانچ سات برسوں میں اس کا اثر دیکھنے کو ملےگا۔ملک میں مختلف میڈیکل کالجوں میں اس وقت ایم بی بی ایس کی 80ہزارسیٹیں ہیں اور 157میڈیکل کالج اور 22ایمس ہیں۔