اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'مرکزی حکومت قومی تحقیقاتی ایجنسیز کا استحصال کر رہی ہے' - کسانوں کے ساتھ سازش

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت اپنے مخالف سیاستدانوں کو دبانے کے لیے قومی تحقیقاتی ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے۔

Rahul Gandhi
راہل گاندھی

By

Published : Oct 20, 2020, 10:44 PM IST

Updated : Oct 20, 2020, 10:59 PM IST

راہل گاندھی نے منگل کے روز یہاں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جائزہ میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ " حال ہی میں سری نگر میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبد اللہ کے گھر پر کی گئي چھاپہ ماری اسی مقصد کا حصہ تھی۔ یہ ایک المیہ کے سوا کچھ نہیں ہے کہ لوگوں کو انصاف فراہم کرنے والی ایجنسیوں کو سیاسی مفادات کے لئے استعمال کیا جارہا ہے"۔

ویڈیو

راہل گاندھی نے نئے زراعتی قوانین کے بارے میں کہا کہ"یہ قوانین ملک میں کسانوں کی کمر توڑ دیں گے۔ کسان ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ چند ممتاز افراد کے فائدے کے لیے یہ نئے قوانین بنائے گئے ہیں۔ کسانوں کی حالت انتہائی کربناک ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے وقت نافذ ہونے والے ان قوانین کا کاشتکاروں پر منفی اثر پڑا ہے"۔

Last Updated : Oct 20, 2020, 10:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details