مرکزی حکومت کی جانب سے شورش زدہ وادی کشمیر میں حفاظتی عملہ کی مزید ایک سو کمپنیاں تعینات کی جا رہی ہیں۔ وادی میں اس وقت سات لاکھ سے زائد سیکوریٹی اہلکار تعینات ہیں۔
کشمیر: سکیورٹی فورسز کی 100 کمپنیوں کی تعیناتی کا حکم وزارت داخلہ کی جانب سے کشمیر کے چیف سیکٹری ، داخلہ سیکٹری اور ڈائریکٹر جنرل پولیس کے نام اس ضمن میں ایک تحریری حکم نامہ بھیجا گیا ہے جس کے مطابقوادی میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور حفاظت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مرکزی فورسز کو تعینات کیا جائے گا۔
کشمیر میں سیکوریٹی فورسس کی سو کمپنیاں تعینات اس میں آئی ٹی بی پی کی 30 ، ایس ایس بی کی 10 سی آر پی ایف کی 50 کمپنیاں شامل ہوں گی۔پچھلے پارلیمانی انتخابات میں بھی کشمیر میں تین سو اضافی کمپنیاں تعینات کی گئی تھیں۔ بعد میں ان سبھی کمپنیوں کو امرناتھ یاترا کے حفاظتی انتظامات کے لئے تعینات کردیا گیا۔
وادی میں اس وقت ساتھ لاکھ سے زائد فورسز اہلکار حفاظت اور امن و قانون کو بر قرار رکھنے کے لئے تعینات ہیں۔