بھارت کے عظیم مفکر و دانشور ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے 132 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آج بھارت بھر میں یوم اساتذہ منایا جارہا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یوم پیدائش کے موقع پر مشہور مفکر اور سابق صدر ڈاکٹر سرورپلی رادھا کرشنن کو خراج تحسین پیش کیا۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'ماہر تعلیم، مفکر اور سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو ان کی پیدائش پر خراج تحسین پیش ہے'۔
مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے ٹویٹ کرکے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر ان کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مرکزی وزیر تعلیم کا پیغام نشنک نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں یوم اساتذہ کے موقع پر تمام اہل وطن کو سلام پیش کرتا ہوں اور خاص کر تمام اساتذہ کے خدمت میں سلام عقیدت پیش ہے'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'آئیے ہم اپنے اساتذہ، ماہرین تعلیم اور والدین کا شکریہ ادا کریں، جن کی برکت سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے'۔
'ہمارے اساتذہ، ہمارے ہیرو' رمیش پوکھریال نشان نے صدر ڈاکٹر سرورپلی رادھا کرشنن کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'تعلیم کے میدان میں ان کی خدمات مثالی اور قابل ذکرہے'۔
ان کے علاوہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ 'پوری کائنات ان لوگوں کے لئے استاد کی حیثیت رکھتی ہے، جو ہروقت کچھ نہ کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔ یوم اساتذہ مبارک!'