حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے مرکز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوروناکو روکنے اور اس کے خاتمے کی اس جنگ میں ریاستوں کی بھرپور مدد کرے۔
اسدالدین اویسی نے کہاکہ مرکز کو جنگی خطوط پر اقدام کرتے ہوئے ریاستوں کو راحت دینا چاہئے۔ انھوں نے اس ضمن میں ٹویٹ کیا کہ' کورونا کی اس لڑائی میں دباو ریاستوں پر ہے اور اس لیے مرکز کو چاہئے وہ ریاستوں ہر طرح سے مضبوط کریں'.