نتیانند رائے نے مردم شماری میں موبائل ایپ کے استعمال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 2021 کی مردم شماری کے دوران اعداد و شمار کو یکجا کرنے کے لیے مختلف جدید طریقہ کار اپنائے جارہے ہیں۔
مردم شماری 16 زبانوں میں ہوگی - census 2021 to be conducted in 16 languages
مرکزی مملکتی وزیر داخلہ نے راجیہ سبھا میں کہا کہ 2021 میں کی جانے والی مردم شماری 16 زبانوں میں ہوگی۔
![مردم شماری 16 زبانوں میں ہوگی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5116692-651-5116692-1574188639215.jpg)
مردم شماری 16 زبانوں میں ہوگی
انہوں نے کہا کہ مردم شماری دو مرحلوں میں یعنی اپریل سے ستمبر 2020 تک گھر جاکر کی جائے گی جبکہ 9 تا 28 فروری 2021 کے دوران آبادی کا اندراج کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تکنیکی مشاورتی کمیٹی ( ٹی اے سی) کے مشوروں کی بنیاد پر سوال ناموں میں بعض تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اخراجات سے متعلق مالی کمیٹی ( ای ایف سی) نے 16 زبانوں میں مردم شماری کے لیے 8754.23 کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کرنے کی سفارش کی ہے۔