بھوجپوری کے معروف اداکار روی کشن نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ' گزشتہ روز عرفان خان چل بسے اور آج صبح رشی کپور نہیں رہے'۔ روی کشن نے رشی کپور سے کی گئی اپنی ایک ملاقات اور ان کے تعلق سے اپنی کئی یادگار باتیں بتائیں۔
مشہور فلم ڈائریکٹر مدھر بھنڈارکر نے کہا ہے کہ 'یہ انتہائی تکلیف دہ خبر ہے کہ رشی کپور اب ہمارے درمیان نہیں رہے، وہ با صلاحیت اداکار تھے، اپنے کریئر کے ابتدا سے انھیں کامیابی ملی اور وہ ہر قسم کا کردار ادا کرلینے والے شخص تھے۔