اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بارہویں جماعت کے بقیہ پرچوں کے امتحانات کا انعقاد جلد - CBSE 12h examination

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے12 ویں بورڈ کے امتحانات کے بقیہ پرچوں کےامتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

بارہویں جماعت کے بقیہ پرچوں کے امتحانات کا انعقاد جلد
بارہویں جماعت کے بقیہ پرچوں کے امتحانات کا انعقاد جلد

By

Published : May 19, 2020, 4:19 PM IST

یہ دہلی کے مشرقی علاقوں کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں منعقد کئے جائیں گے۔

سی بی ایس سی کے مطابق یہ امتحانات یکم جولائی سے 15جولائی تک ہوں گے۔امتحان کا وقت 10:30سے 1:30تک ہوگا۔

اس میں بھی دسویں بورڈ کے طلباء کی طرح ماسک اور سینیٹائزر کے ساتھ جانا ہوگا۔

اس کے علاوہ انہیں سماجی دوری کا بھی خیال رکھنا ہوگا،اور یہ یقینی بنانا والدین اور ذمہ داران کا کام ہوگا کہ ان کے بچے بیمار نہ ہوں۔

بورڈ کے مطابق یکم جولائی کو ہوم سائنس،دو جولائی کو ہندی(ایلیکٹیو) وہندی (کور) ، 3 جولائی کو صرف دہلی کے مشرقی حصے میں فزکس ، اکاؤنٹنسی اور کیمسٹری کے پیپرزہوں گے۔

جب کہ 7 جولائی کو پورے ملک میں انفارمیٹکس (پریکٹیکل) ، کمپیوٹر سائنس (اولڈ) ، کمپیوٹر سائنس ( نیو) اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے ہوں گے۔

وہیں 8جولائی کو صرف دہلی کے مشرقی علاقہ میں انگلش الیکٹیو(این)انگلش الیکٹیو(سی)اور انگلش -کور کے پیپر ہوں گے جبکہ 9جولائی کو بزنس اسٹڈیز،10کو بایوٹیکنولوجی،11جولائی کو جغرافیہ اور13کو سوشیالوجی کے پیپرزہوں گے۔

جب کہ 14جولائی کوصرف مشرقی دہلی میں پولیٹیکل سائنس کے پیپر ہوں گے،15جولائی کو دہلی کے مشرقی علاقہ میں میتھ،اکنامکس،تاریخ اور بایو لوجی کے پیپرز ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details