بورڈ کے سکریٹری انوراگ ٹریپاٹھی نےآج جاری بیان میں کہا کہ 11دسمبر کو کانپور میں ہوئے سی ای ٹی امتحان کے بارے میں کچھ اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی کہ امتحان شروع ہونےسے ایک گھنٹہ پہلے پیپر لیک ہوئے اور واٹس ایپ پر وائرل ہوئے۔اس پیپر کے سوال وہی تھے جو امتحان میں پوچھے گئےتھے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کچ لوگوں کو اس بارے میں گرفتار بھی کیا۔
سی بی ایس ای نے پیپر لیک کی تردید کی - مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ
مرکزی ثانوی تعلیم بورڈ (سی بی ایس ای)نے کانپور میں اہلیت کے مرکزی امتحان (سینٹرل ایلی جبلیٹی ٹسٹ-سی ای ٹی)میں پیپر لیک کے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے میڈیا میں اس لیک کی خبروں کو بے بنیاد بتایا ہے۔
سی بی ایس ای نے پیپر لیک کی تردید کی
بیان کے مطابق بورڈ نے اپنا ایک نمائندہ وہاں بھیجا،اس نے لکھنؤ جاکر متعلقہ پولیس سپرنٹنڈنٹ سے ملاقات کی تب پتہ چلا کہ کوئی پیپر لیک نہیں ہوا۔اس لئےپیپر لیک کی خبر بے بنیاد ہے۔