جمعہ کو سی بی ایس ای کی جانب سے جاری کردہ امتحانی نتائج کے اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں کمپارٹمنٹ کے امتحان دینے والے 87 ہزار 849 طلبہ میں سے 52 ہزار 211 یعنی 59.43 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ پاس ہونے والے طلبہ اپنے امتحانات کے نتائج سی بی ایس سی کی سرکاری ویب سائٹ یا 'ڈیجی لاکر' پر دیکھ سکتے ہیں۔
سی بی ایس ای کے مطابق اس سال کمپارٹمنٹ اور بہتری کے ساتھ ساتھ اسسمنٹ ٹیسٹ بھی کرایا گیا۔ تشخیصی ٹیسٹ ان بچوں کے لئے کیا گیا تھا جو کورونا یا کسی اور وجہ سے امتحان میں شامل نہیں ہوئے تھے۔