اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کمپارٹمنٹ امتحان کی تاریخوں کا اعلان - سی بی ایس ای بورڈ

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) اس مہینے کے آخر تک دسویں اور بارہویں کے کمپارٹمنٹ امتحانات منعقد کرے گی۔

cbse
فائل

By

Published : Sep 4, 2020, 5:00 PM IST

سپریم کورٹ میں جمعہ کے روز سماعت کے دوران بورڈ کی طرف سے بتایا گیا کہ امتحان ستمبر کے آخر میں منعقد کرنے کی تجویز ہے۔ عدالت عظمی نے سی بی ایس ای بورڈ سے 10 ستمبر تک اس سلسلے میں تفصیلی حلف نامہ داخل کرنے کو کہا ہے۔

بورڈ کی جانب سے عدالت عظمی میں پیش ہونے والے ایڈوکیٹ روپیش کمار نے جج اے ایم خانویلکر کی سربراہی والی بنچ کو بتایا کہ امتحانی مراکز کی تعداد بڑھا کر 1278 کردی گئی ہے۔

وکیل نے بنچ کے سامنے کہا کہ "ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جس کلاس میں 40 طلبہ بیٹھ سکتے ہیں، اس میں صرف 12 کو رکھا جائے گا۔ ہم تمام احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں"۔

عدالت کی طرف سے امتحان کرانے کے بارے میں پوچھے جانے پر وکیل موصوف نے کہا کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

درخواست گزارکا کہنا ہے کہ جب کورونا وائرس کی وجہ سے اصل امتحان رد ہوسکتا ہے، تو بورڈ کمپارٹمنٹ امتحان کیوں نہيں منسوخ کرسکتا ہے، یہ واضح نہيں ہے۔

طلبہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کورونا بحران کے دور میں یا تو امتحان منسوخ کیا جائے یا طلبہ کی ماضی کی کارکردگی کی بنیاد پر نمبرات دیے جائيں۔

اس پر عدالت عظمی نے بورڈ سے حلف نامہ داخل کرنے کو کہا تھا۔ اس معاملے میں آئندہ سماعت جمعرات کو ہوگی۔

درجہ 10 کے ایک لاکھ 50 ہزار 198 طلبہ اور درجہ 12 کے 87،651 طلبہ سی بی ایس ای بورڈ کے کمپارٹمنٹ امتحانات میں حصہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:

بے روزگاری کے مسائل پر راہل، پرینکا نے حکومت پر سخت نکتہ چینی کی

درخواست گزاروں نے امتحانات کی منسوخی کے لیے بورڈ کے سامنے درخواست دی تھی، لیکن 6 اگست کو اسے خارج کردیا گیا تھا۔ بورڈ کے اس فیصلے کے خلاف 6 اگست کو عدالت میں درخواستیں دائر کی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details