اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈی کے شیو کمار کی رہائش گاہ پرسی بی آئی کا چھاپہ

سی بی آئی کی اس کارروائی پر سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے رہنما سدارمیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر انتقام کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ڈی کے شیو کمار کی رہائشگاہ پرسی بی آئی کی چھاپے ماری
ڈی کے شیو کمار کی رہائشگاہ پرسی بی آئی کی چھاپے ماری

By

Published : Oct 5, 2020, 11:19 AM IST

کرناٹک کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیو کمار کی رہائش گاہ پر مرکزی جانچ ایجنسی (سی بی آئی) نے پیر کی صبح چھاپے ماری کی ہے، مبینہ بدعنوانی کے الزام میں یہ چھاپے ماری کی گئی ہے۔

عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ٹیکس چوری کے الزامات پر محکمہ انکم ٹیکس کی کارروائی کی بنیاد پر منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔اس دوران انھیں کچھ ان پٹ ملے تھے جو اس نے گذشتہ برس سی بی آئی کو بھیج دییے تھے۔

سی بی آئی نے اب اس ان پٹ کی بنیاد پر یہ نیا مقدمہ درج کیا ہے، جس کے تحت ڈی کے کمار کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ترک اشیا کے بائیکاٹ کا اعلان

سی بی آئی کی اس کارروائی پر سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے رہنما سدارمیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر انتقام کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے، پیر کو ایک ٹویٹ میں وہ لکھتے ہیں 'بی جے پی ہمیشہ ہی سیاست کو تبدیل کرنے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے، ڈی کے شیوا کمار کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ ہمارے ضمنی انتخابات کی تیاریوں میں خلل ڈالنے کے لیے کیا جارہا ہے، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔'

سدا رمیا کا ٹویٹ

واضح رہے کہ سی بی آئی اس معاملے میں کرناٹک اور ممبئی اور کچھ دیگر 14 مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ اس میں ڈی کے شیوکمار ان کے افراد خانہ سمیت ان کے ساتھیوں کی رہائش گاہیں شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details