اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وویکانند ریڈی قتل معاملےمیں پوچھ گچھ - آندھراپردیش کی خبریں

آندھراپردیش ہائیکورٹ نے سنیتا ریڈی کی عرضی پر اس معاملہ کی جانچ ایس آئی ٹی سے سی بی آئی کے حوالے کی تھی۔

وویکانند ریڈی قتل معاملےمیں پوچھ گچھ
وویکانند ریڈی قتل معاملےمیں پوچھ گچھ

By

Published : Jul 30, 2020, 3:28 PM IST

سی بی آئی جو متحدہ آندھراپردیش کے سابق رکن پارلیمان وائی ایس وویکانند ریڈی کے سنسنی خیز قتل معاملہ کی جانچ کررہی ہے،نے ایک مرتبہ پھر ان کی دختر سنیتاریڈی سے پوچھ گچھ کی۔

جانچ کرنے والے عہدیداروں نے منگل کو ان سے کڑپہ سنٹرل جیل کے گیسٹ ہوز میں تقریبا چھ گھنٹے پوچھ گچھ کی تھی۔ایک مرتبہ پھر ان کو آج طلب کرتے ہوئے تقریبا دو گھنٹے پوچھ گچھ کی۔

سمجھاجاتا ہے کہ سنیتا نے قومی ایجنسی کے عہدیداروں کو اس سلسلہ میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔قبل ازیں اس ماہ کی 29تاریخ کو ایجنسی نے حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے ریاستی سکریٹری دیوی ریڈی شیواریڈی سے کڑپہ ضلع میں پوچھ گچھ کی تھی۔ان کا نام ان 15مشتبہ افراد کی فہرست میں سامنے آیا ہے جو فہرست آندھراپردیش ہائیکورٹ میں سنیتا ریڈی نے پیش کی تھی۔چونکہ سنیتا ریڈی نے شیواریڈی کے مجرمانہ پس منظر پر ان کی طرف نشاندہی کی تھی، اسی لئے آج سنیتاریڈی سے عہدیداروں نے شیواریڈی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیں۔

واضح رہے کہ اے پی ہائیکورٹ نے سنیتا ریڈی کی عرضی پر اس معاملہ کی جانچ ایس آئی ٹی سے سی بی آئی کے حوالے کی تھی۔پولیس نے 15مارچ 2019کو اس قتل کے سلسلہ میں ایک معاملہ درج کیا تھا۔ایس آئی ٹی کے عہدیداروں نے تقریبا 1300افراد بشمول بیشتر سیاسی شخصیات، وائی ایس آرکانگریس،تلگودیشم کے رہنما اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی تھی۔سی بی آئی کے عہدیداروں نے قبل ازیں جانچ کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں کورونا کے ریکارڈ 52 ہزار نئے معاملے درج

ABOUT THE AUTHOR

...view details