اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی: منیش سسودیا کے او ایس ڈی گرفتار

سی بی آئی نے رشوت کے معاملے میں دہلی حکومت میں ایس او ڈی کرشنا مادھو کی گرفتاری کے بعد ایک اور شخص دھیرج گپتا کو گرفتار کیا ہے۔

By

Published : Feb 7, 2020, 9:55 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 12:11 PM IST

سی بی آئی نے منیش سسودیا کے کو رشوت کے الزام میں کیا گرفتار
سی بی آئی نے منیش سسودیا کے کو رشوت کے الزام میں کیا گرفتار

سی بی آئی کا ماننا ہے کہ دھیرج گپتا، ایک درمیانی شخص کی حیثیت سے اس کیس میں ملوث ہے، اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں مرکزی تفتیشی ایجنسی نے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) گوپال کرشنا مادھو کو دو لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
ملزم افسر گوپال کرشنا مادھو دہلی سکریٹریٹ میں تعینات ہیں۔ فی الحال انہیں سی بی آئی ہیڈ کوارٹر لایا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گجھ کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق او ایس ڈی کرشنا مادھو کو جی ایس ٹی کے ایک معاملے میں دو لاکھ روپے کے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرشنا مادھو دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا کے دفتر میں 2015 سے مقرر ہیں اور سرکاری ویب سائٹ کے ریکارڈ کے مطابق وہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے او ایس ڈی ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 12:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details