اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'یدی یورپا ڈائری: اصل کاپی شیوکمار نے مہیا نہیں کرائی' -

سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسز (سی بی ڈي ٹی) نے جمعہ کو کہا کہ کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا سے متعلق ایک ڈائری کے سلسلے میں جو خبریں آرہی ہیں وہ بے بیناد ہیں اور کانگریس لیڈر ڈی کے شیو کمار نے کبھی بھی اصل کاپی مہیا نہیں کرائی۔

CBDT

By

Published : Mar 22, 2019, 11:42 PM IST


کانگریس صدر راہل گاندھی کے ذریعہ 'یدیورپا ڈائری' کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنانے اور بی جے پی میں سبھی 'چوکیدار' کو چور بتایا تھا۔

سي بي ڈي ٹي نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ انکم ٹیکس قانون کی دفعہ 132 کے تحت مسٹر شیو کمار اور ان کے گروپ کی دو اگست 2017 کو جانچ کی گئی تھی، جس میں بڑے پیمانے پر قابل اعتراض دستاویزات ضبط کیے گیے تھے۔

جانچ کے دوران کچھ الگ الگ صفحات ملے تھے جو کرناٹک اسمبلی کی قانون ساز ڈائری 2009 کے صفحے کی زیراکس کاپی تھی اور اس میں کچھ لوگوں کے نام کے آگے اعداد و شمار لکھے ہوئے تھے۔ مسٹر شیو کمار نے اس دستاویز کی اصل کاپی کبھی مہیا نہیں کرائی۔

اس سلسلے میں شیو کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ یدی یورپا کی ڈائری کے صفحات ہیں اور سابق وزیر اعلی کی جانب سے ممبران اسمبلی کو ادائیگی کی گئی ہے۔ جب مسٹر یدی یورپا اقتدار میں تھے تب انہوں نے یہ رقم مختلف رہنماؤں، ممبران اسمبلی اور وزراء سے جمع کی تھی۔

ان صفحات کو حاصل کرنے کے سلسلے میں پوچھے جانے پر مسٹر شیو کمار نے کہا تھا کہ ایک سیاستدان ہونے کے ناطے وہ دوسرے رہنماؤں اور پارٹی کے بارے میں معلومات اکٹھا کرتے رہے ہیں۔

اس سلسلے میں محکمہ انکم ٹیکس نے یدی یورپا سے بھی پوچھ گچھ کی تھی، تب انہوں نے کہا تھا کہ ان کی ڈائری لکھنے کی عادت نہیں ہے اور ان صفحات کی هینڈرائٹنگ ان کی نہیں ہے۔

انہوں نے ان صفحات پر دستخط کئے جانے سے بھی انکار کیا تھا۔ انہوں نے اپنے خلاف سیاسی سازش کئے جانے کا بھی الزام لگایا تھا۔ انہوں نے تفتیش کے لئے اپنی هینڈرائٹنگ کا نمونہ بھی دیا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details