اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گیا: ہسپتال سے بچہ چوری - مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال میں ٹیکہ کا انجکشن

ریاست بہار میں ضلع گیا کے مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال میں ٹیکہ کا انجکشن لگانے کے نام پر نوزائیدہ بچے کی چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔

a new born child stolen from a hospital in Gaya

By

Published : Oct 11, 2019, 12:17 PM IST


بچہ چوری کرنے والی خاتون کی حرکت سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج واسپتال میں ایک بڑی لاپروائی سامنے آئی ہے۔ زچگی وارڈ سے بچے کو ٹیکہ کاانجکشن لگوانے کے نام پر ایک خاتون نے بچے کی چوری کے واقعہ کوانجام دیا ہے۔

گیا: ہسپتال سے بچہ چوری

اطلاع کے مطابق ضلع کے گرواتھانہ کے پونول گاوں کے سریندرچودھری کی بیوی سونی دیوی اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ زچگی وارڈ کے چارنمبر بیڈ پر سوئی ہوئی تھی۔اسی دوران بی سی جی کا ٹیکہ لگوانے کے نام پر ایک خاتون جو خود کو اسپتال کا اسٹاف بتارہی تھی وہ بچے کولیکر گئی۔ پیچھے پیچھے بچے کی نانی بھی جارہی تھی تبھی بچہ کے والد سریندر چودھری نے اپنی ساس واپس کرکے وہ خود خاتون کے ساتھ جانے لگے۔

اس کے بعد خاتون نے سریندرچودھری کو بھیڑ میں چکمہ دیکر فرار ہوگئی۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر وجے کرشن نے میڈیکل تھانہ کو خبر دے کر بلایا۔ اس معاملے میں متاثرین نے اسپتال منتظمہ پرلاپروائی کاالزام لگایا ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج کے ذریعے خاتون چور کوپکڑنے کی کوشش کررہی ہے۔

سونی دیوی کو قریب ڈیڑھ سال کی ایک بیٹی ہے ۔بیٹے کی ولادت کے بعد اسنے نسبندی کرالیا تھا۔ بچہ چوری ہونے کے بعد سونی دیوی کی حالت خراب ہے۔ سونی نے کہا کہ ہمیں کیا پتہ کہ یہاں سے بچہ چوری ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details