وار پورہ میں تلاشی مہم - وار پورہ
ریاست جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے وار پورہ علاقے میں ہفتے کی شام سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی مہم شروع کی گئی۔
وار پورہ میں تلاشی مہم
پولیس ذرائع کے مطابق عسکریت پسند کی موجودگی مصدقہ اطلاع ملنے پر فورسز اور ایس او جی نے مشترکہ طور پر وار پورہ گاؤں میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ اور آخری اطلاعات ملنے تک گھر گھر تلاشی جاری تھی۔