اترپردیش کے مظفرپور سے تعلق رکھنے والے ایم راجو نیر نے سول کورٹ میں یہ عرضی داخل کی ہے، عرضی میں کہا گیا کہ امورصارفین کے مرکزی وزیر نے پیاز کی قیمتوں سے متعلق گمراہ کن اور دھوکہ دینے والا بیان دیاہے، مذکورہ وزیر نے کہاتھا کہ غیر قانونی ذخیرہ سازی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ہے۔
اس عرضی پر 12 ڈسمبر کو سماعت ہوگی۔ واضح رہے کہ پیاز کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی قیمت 100روپے سے بڑھکر مختلف ریاستوں میں 150 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔