اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مشہور کارٹونسٹ سدھیر ڈار کا انتقال - ڈار نے اپنے کیریئر کا آغاز آکاشوانی سے کیا تھا

الہ آباد موجودہ (پریاگ راج) میں وہ پیدا ہوئے تھے، ڈار نے اپنے کیریئر کا آغاز آکاشوانی سے کیا تھا۔

ای ٹی وی بھارت
مشہور کارٹونسٹ سدھیر ڈار کا انتقال

By

Published : Nov 26, 2019, 8:20 PM IST

مشہور کارٹونسٹ سدھیر ڈار کا آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا، ان کی عمر 87برس تھی۔

الہ آباد موجودہ (پریاگ راج) میں وہ پیدا ہوئے تھے، ڈار نے اپنے کیریئر کا آغاز آکاشوانی سے کیا تھا۔

انہوں نے ریڈیو میں ایک پروگرام کے دوران اسٹیٹسمین کے ایڈیٹر کا ہی کارٹون بنادیا تھا جس کے بعد انہیں اخبار میں کام کرنے کا آفر ملا۔

اس کے بعد ان کے کارٹون ہندوستان ٹائمس' دی انڈی پن ڈنٹ' دی پائی نیئر' دہلی ٹائمس' نیویارک ٹائمس سمیت متعدد اخبارات میں شائع ہونے لگے۔

اس کے علاوہ وہ وزارت سیاحت' وزارت خارجہ کے لئے ڈائری بناتے تھے اور انہوں نے ورلڈ بینک کے لئے بیس برسوں تک کلینڈر بھی بنایا۔

مزید پڑھیں:'پانچ ٹریلین معیشت کا خواب محض ایک جملہ'

کئی ایوارڈ جیت چکے مسٹر ڈار کو ایڈیٹوریل کارٹونسٹ کی دوسری نسل کے طورپر جانا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details