اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ریوالور کی نوک پر لوٹ - کار سوار کے ساتھ لوٹ کی واردات

مخالفت کرنے پر ان میں سے ایک نے یوگیش کی ٹانگ پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Aug 10, 2019, 7:29 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان کے اجمیر شہر میں دوپہر میں نامعلوم 5 افراد نے ریوالور کی نوک پر ایک کار سوار کے ساتھ لوٹ کی واردات کو انجام دیا۔

اجمیر کے رام گنج پولیس اسٹیشن علاقے میں بیارو روڈ پر لٹیروں نے کار مالک پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ بعد ازاں کار کو لے کر فرار ہوگئے۔

ریوالور کی نوک پر لوٹ

پولیس کے مطابق نوئیڈا کے دو سول کانٹریکٹرز نکھل اور یوگیش 'ڈسٹر' کار سے نوئیڈا جارہے تھے تبھی بیاور روڈ پر نامعلوم پانچ افراد نے ان کی کار کا پیچھا کرکے روک لیا اور کار کے کاغذات دکھانے کو کہا۔

مخالفت کرنے پر ان میں سے ایک نے یوگیش کی ٹانگ پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

اس کے بعد نکھل کو بھی کار سے باہر نکال دیا اور ضروری کاغذات لیپ ٹاپ سمیت کار لوٹ کر فرار ہوگئے۔

فی الحال اجمیر پولیس نے یوگیش کے بیان پر معاملہ درج کرنے کے بعد شہر کے سبھی ہائیویز پر ناکا بندی کرکے بدمعاشوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details