اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دم گھٹںے سے تین بچے ہلاک - کھیل کے دوران کا دروازہ بند ہوگیا

ہلاک ہونے والے تینوں لڑکیاں چھ برس کی تھیں۔ جس میں دو بنگال اور ایک آسام سے ہے۔

دم گھٹںے سے تین بچے ہلاک
دم گھٹںے سے تین بچے ہلاک

By

Published : Aug 6, 2020, 10:10 PM IST

آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے باپلاپڈو منڈل کے ریمللے گاوں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تین بچوں کی موت اس وقت ہوئی جب وہ کھیلتے ہوئے ایک کار میں بیٹھے اور کار کا دروازہ مقفل ہوگیا۔ جس کی وجہ ان کی سانس بند ہوگئی۔

دم گھٹںےسے تین بچےہلاک

یہ سنگین سانحہ ضلع کرشنا کے باپلاپڈو منڈل کے ریمللے میں پیش آیا۔ تین لڑکیاں کھیلتے ہوئے کار میں بیٹھ گئیں۔ جب وہ کار میں کھیل رہی تھیں تو کار کے دروازے بند ہوگئے۔ کار کے اندر دم گھٹنے سے تین بچے ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ سنٹیکس کمپنی ورکرز کوارٹرز میں پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے تینوں لڑکیاں چھ برس کی تھیں۔ جس میں دو بنگال اور ایک آسام سے ہے۔

پولیس نے مہلوک بچوں کی شناخت سہانا پروین ، یاسمین اور افسانہ کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا اور اس پر تحقیقات کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آندھراپردیش: 15اکتوبر سے کالجز کھولنے کا فیصلہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details