متنازع زرعی قوانین کو واپس لینے یا اس میں ترمیم کرنے، کسانوں کے مطالبات کو تسلیم کرنے اور انہیں اعتماد میں لینے کے لئے پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے جمعرات کو مرکز سے متعلقہ قوانین پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید گذارش کی کہ مرکزی حکومت کاشتکاروں کی بات سنے اور اس کا مناسب اور جلد از جلد حل تلاش کرے تاکہ احتجاج و مظاہرہ کر رہے کسانوں کو راحت ملے اور ان کے خدشات کو دور کیا جاسکے۔
ان کا کہنا ہے کہ کسانوں کے احتجاج کے باعث منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ اس سے ریاست کی معیشت اور قومی سلامتی کو بھی شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
انہوں نے اس مسئلے کو جلد حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ وزیراعلی نے یہاں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ایک اہم ملاقات کے دوران زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائں کہ حکومت ہند کسانوں کے تحفظات پر غور کرے گی اور اس کا دیرپنہ حل تلاش کرے گی۔