اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ووٹروں کو بیدار کرنے کے لیے مشعل ریلی

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں انتظامیہ کی جانب سے رائے دہندگان کو بیدار کرنے کے مقصد سے اساتذہ پر مشتمل مشعل جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ریلی ایل آئی سی چوراہے سے شاہ آباد گیٹ تک نکالا گیا۔

By

Published : Apr 2, 2019, 7:51 AM IST

ووٹروں کو بیدار کرنے کے لیے مشعل ریلی

عام انتخابات میں صد فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے رائے دہندگان کو بیدار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ووٹروں کو بیدار کرنے کے لیے مشعل ریلی

رامپور میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے رائے دہندگان بیداری ریلی کا اہتمام مشعل ریلی کی شکل میں کیا گیا۔ جہاں شہر بھر کے سرکاری اسکولوں اور مدارس کے اساتذہ نے اس مشعل جلوس میں شامل ہوکر لوگوں کو اپنے حق رائے دہی کے لیے بیدار کیا۔

ہاتھوں میں مشعل اور پلے کارڈس لے کر ان تمام اساتذہ کرام نے بہت ہی اچھے انداز میں لوگوں کو انتخابات کے لیے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کا درس دیا۔

شہر کے ایل آئی سی چوک سے شاہ آباد تک چلنے والے اس مشعل ریلی میں اساتذہ نے جہاں لوگوں کو ان کے ووٹ کی اہمیت بتائی وہیں ضلع کلکٹر آنجنئے کمار سنگھ نے اس جلوس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہمارا قانونی حق ہے۔ اس حق کا ہم ضرور استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعہ عوام کو اس کے تئیں بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مدارس کے اساتذہ اور طلبا کی بھی خاصی تعداد اس مشعل جلوس میں نظر آئی۔ جہاں انہوں نے ووٹر لسٹ میں ان کا نام نہ ہونے کی شکایت کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details