امبیڈکر کے پیروکاروں نے جلوس کے دوران ریزرویشن کے حق میں نعرے بلند کیے۔ کینڈل مارچ کی قیادت بی ایس پی کے رہنماؤں نے کی۔ اس موقع پر دلت برادری کے ساتھ ہو رہے مظالم پر بھی گیت کی شکل میں غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔
جلوس میں شامل بی ایس پی ودھان سبھا صدر راجیش کمار نے کہا کہ 'ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر انسانیت کی ہمیشہ بات کرتے تھے وہ چاہتے ہیں کہ ان کے افکار کو پوری دنیا اپنائے'۔
امبیڈکر برسی کے موقع پر مئو میں کینڈل مارچ وہیں منوج کمار گوتم بی ایس پی شہر صدر گھوسی نے کہا کہ 'ہم سماج میں یہ پیغام پہنچانا چاہتے ہیں کہ معاشرہ متحد ہو کر رہے، اور ہم حکومت سے یہ درخواست بھی کرتے ہیں کہ زنا کے مجرموں کو سخت سے سخت سزا دے'۔
امبیڈکر برسی کے موقع پر مئو میں کینڈل مارچ
جلوس میں شامل افراد نے ملک میں ہورہی عصمت دری کے واقعات پر انتظامیہ کے ذریعہ قدغن لگانے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازیں شمس العلوم تراہے پر امبیڈکر کی تصویر پر شمع روشن کی گئی۔