اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کینیڈا کے وزیراعظم کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر - کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اہلیہ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر خود کو آئیسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر
کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر

By

Published : Mar 13, 2020, 9:45 AM IST

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور تصدیق ہونے کے بعد وزیر اعظم 14 روز کے لیے قریطینہ (مشتبہ اشخاص کو حفظانِ صحت کے لیے الگ تھلگ کرنے کا عمل) میں شامل ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ اہلیہ میں کورونا وائرس کی مشتبہ علامات کے باعث کیا ہے جو برطانیہ سے تقریب میں شرکت کر کے واپس آئی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کی اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو کو وطن واپسی پر ہلکا بخار اور زکام کی شکایت ہوئی جس پر انہیں مشتبہ قرار دے کر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔

کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ کورونا وائرس سے متاثر

کینیڈا کے وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو گھر سے ہی امور انجام دیں گے جب کہ خود وزیراعظم میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس سے 130 ممالک متاثر ہوئے ہی۔ ابھی تک چین میں سب سے زیادہ ہلاکتیں 3176 ہوئی ہیں اور اٹلی میں 1 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

کینیڈا میں اب تک سو سے زائد کورونا وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے جب کہ متعدد کو مشتبہ قرار دیا گیا ہے، متاثرہ افراد کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details