امت شاہ نے لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال کا آج اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے اسپتال کے کورونا وائرس سے نمٹنے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ نے وجے دیو کو کھانہ سپلائی کرنے والی کینٹین کے لیے بیک اپ قائم کرنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کینٹین میں کوئی متاثرپایا جاتا ہے مریضوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے کھانہ مل سکے۔
امت شاہ نے یہ بھی ہدایت دی کہ کورونا کے مریضوں کے علاج میں سرگرم ڈاکٹروں اور نرسوں کی ذہنی اور سماجی سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے۔ اس سے یہ یقینی ہوگا کہ وہ نہ صرف جسمانی طور پر بلکہ نفسیاتی طور پر وبا سے لڑنے کے لیے فٹ ہیں۔