اردو

urdu

By

Published : Oct 7, 2020, 5:02 PM IST

ETV Bharat / bharat

انسانی کاموں میں آر اے ایف کے کردار سے ہندوستان کو فخر ہے: شاہ

اس فورس کو فسادات اور ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے قائم کیا گیا تھا جس سے سماج کے سبھی طبقوں کے درمیان بھروسہ پیدا ہو سکے۔

مرکز وزیر داخلہ امت شاہ
مرکز وزیر داخلہ امت شاہ

مرکز وزیر داخلہ امت شاہ نے ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کی 28 ویں سالگرہ پر فورس کے اہلکاروں اور ان کے کنبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آر اے ایف نے امن و قانون سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے میں ملک نے بہت شہرت حاصل کی ہے۔


شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وقت وقت پر کئی انسانی کاموں اور اقوام متحدہ امن مشن مہموں میں اس کے عزم نے ہندوستان کو فخر محسوس کرایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوچھ بھارت مشن تشہیری مہم تک محدود


ایک خصوصی ٹیم کے طورپر آر اے ایف کا سات اکتوبر 1992 میں دس بٹالینوں کے ساتھ آپریشن شروع ہوا اور بعد میں یکم جنوری 2018 کو پانچ اور یونٹیں جوڑی گئیں۔ اس فورس کو فسادات اور ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے قائم کیا گیا تھا جس سے سماج کے سبھی طبقوں کے درمیان بھروسہ پیدا ہو سکے۔ یہ انٹرنل سکیورٹی کا فرض بھی سنبھالتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details