اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجستھان کابینہ کا اجلاس ختم - راجستھان کا سیاسی ہلچل

راجستھان ہائی کورٹ کی جانب سے اسمبلی اسپیکر کے نوٹس پر روک لگائی گئی ہے، اب اسپیکر اگلی سماعت تک ایم ایل اے کو نااہل قرار نہیں دے سکتے ہیں، اسی کے ساتھ ہی وزیر اعلی گہلوت اسمبلی اجلاس بلانے اور اکثریت ثابت کرنے پر بضد ہیں۔

راجستھان کابینہ کا اجلاس ختم
راجستھان کابینہ کا اجلاس ختم

By

Published : Jul 25, 2020, 2:14 AM IST

ریاست راجستھان میں سیاسی شورش کے درمیان وزیر اعلی اشوک گہلوت کی رہائش گاہ پر جاری کابینہ کی میٹنگ ختم ہو گئی ہے، قریب دو گھنٹے بیس منٹ تک یہ میٹنگ جاری رہی۔

یہ بھی پڑھیں: اسمبلی اجلاس کے لیے کسی ایجنڈے کا ذکر نہیں: کلراج مشرا

اس سے قبل وزیر اعلی اشوک گہلوت اراکین اسمبلی کو اپنے ہمراہ لے کر راج بھون پہنچے اور وزیر اعلی اشوک گہلوت نے گونر سے اسمبلی اجلاس بلانے کی اپیل کی۔

گورنر کلراج مشرا نے ابھی کورونا بحران کا حوالہ دے کر اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے سے انکار کر دیا، بتا دیں کہ راج بھون میں کانگریس کے اراکین اسمبلی دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details