اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت اور آئس لینڈ کے درمیان ماہی پروری کے فروغ کے مفاہمت نامے کو منظوری - بھارت اور آئس لینڈ کے درمیان ماہی پروری کے فروغ کے مفاہمت نامے کو منظوری

وزیراعظم نریندرمودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے بھارت اور آئس لینڈ کے درمیان مستحکم ماہی پروری کے فروغ کے میدان میں ہوئے ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

بھارت اور آئس لینڈ
بھارت اور آئس لینڈ

By

Published : Feb 12, 2020, 9:37 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:34 AM IST

اس مفاہمت نامے پر 10ستمبر سنہ 2019کو دستخط ہوئے تھے۔

اس مفاہمت نامے کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

سائنسدانوں اورماہرین کے تبادلے اوران مناسب پلیس منٹ کے لیے خصوصی طور پر ساحل سمندر سے نزدیک اور گہرے سمندری علاقوں میں کل اجازت دیے گئے پکڑی جانے والی مچھلیوں یعنی ٹوٹل الاؤایبل کے تخمینے کے لیے سہولیات مہیا کرانا۔

جدید ماہی پروری انتظام اور مچھلیوں کی ڈبہ بندی یا پروسیسنگ کے میدان میں مختلف انتظامی پہلوؤں میں اہم ماہی پروری ( فشریز ) اداروں کے عملے کو تربیت مہیا کرانے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

ماہی گیری کے پس منظر میں ماہرین/مہارت پر مبنی مطالعوں کا تبادلہ، صنعت سازی کے فروغ کے لیے اعلیٰ سمندری ماہی مصنوعات کی پروسیسنگ اور مارکیٹنگ اس مفاہمت نامے سے بھارت اور آئس لینڈ کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات مستحکم ہوں گے اورباہمی امور پر مشاورت سمیت ماہی پروری پر مشاورت اور اشتراک کو بڑھاوا ملے گا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:34 AM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details