اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت وجاپان کے مابین سائبر سکیورٹی معاہدے کو کابینہ کی منظوری - ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی میں تعاون

مرکزی کابینہ نے بھارت اور جاپان کے درمیان سائبر سکیورٹی کے شعبہ میں تعاون کے ایک معاہدے کو آج منظوری دے دی۔ وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں یہاں ہوئی مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔

cabinet approves cyber security agreement between india and japan
بھارت وجاپان کے مابین سائبر سکیورٹی معاہدے کو کابینہ کی منظوری

By

Published : Oct 7, 2020, 7:28 PM IST

اس معاہدہ سے باہمی مفاد کے شعبے میں تعاون بڑھے گا، جس میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ، سائبر اسپیس کے شعبے میں بھی صلاحیت سازی، اہم بنیادی ڈھانچے کے تحفظ، ابھرتی ہوئی ٹکنالوجی میں تعاون، سائبر سکیورٹی کے خطرات اور بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کے بارے میں معلومات شیئر کرنے کے علاوہ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے اعلیٰ ترین مشق، انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے وغیرہ کی حفاظت کے لیے مشترکہ طریقہ کار کو فروغ دینا شامل ہے۔

بھارت وجاپان کھلے، انٹرآپریبل، آزاد، منصفانہ، محفوظ اور قابل اعتماد سائبر اسپیس ماحول اور جدت طرازی، معاشی ترقی اور کاروبار کے انجن کی شکل میں انٹرنیٹ کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:

کل سے کورونا کے خلاف بیداری مہم، مودی کابینہ کا فیصلہ

یہ دونوں ممالک کے متعلقہ گھریلو قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں اور ان کی وسیع اسٹریٹجک شراکت کے مطابق ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details