وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس کے بعد اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر اور وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی حالت بہتر بنانے کے لئے تین آرڈیننس لا رہی ہے۔
کسانوں کے مفاد میں ضروری اشیاء قانون میں ترمیم کو کابینہ کی منظوری - farmers interest
مرکزی کابینہ نے کورونا وبا کی مار جھیلنے والے کسانوں کی حالت بہتر بنانے کی سمت میں ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ضروری اشیاء قانون میں کسان کے مفاد پر مبنی ترمیم کو آج منظوری دے دی۔
انہوں نے بتایا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اصلاحات کو لاگو کرنے کے لئے ضروری اشیاء قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس سے ایک طرف کسانوں کو اپنی فصلوں کی مناسب دام ملے وہیں دوسری طرف انہیں اپنی مصنوعات فروخت کرنے سے متعلق مختلف پابندیوں سے بھی نجات ملے گی۔
مسٹر تومر نے کہا کہ زرعی مصنوعات کے میدان میں یہ انقلابی اور بڑا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس معنی میں تاریخی ہے کہ کسانوں کو اپنی پیداوار فروخت کرنے کی آزادی مل رہی ہے۔ کسان منڈیوں کے باہر کے علاقوں میں یہاں تک کہ اپنے گھر سے بھی مصنوعات فروخت کرسکے گا اور اس پر کوئی ٹیکس بھی نہیں لگے گا۔