وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔
اجلاس کے بعد اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے صحافیوں کو بتایا کہ ’پردھان منتری آواس یوجنا۔شہری‘ کے تحت ایک ضمنی منصوبے کے طور پر شہری کمپلیکس اور غریبوں کے لیے کم کرایہ والے رہائشی کمپلیکس کی تعمیر ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مالی امداد یافتہ اور خالی پڑے رہائشی کمپلیکسوں کو 25 سال کے لیے ’عایتی معاہدے‘ کے ذریعے کفایتی کرایہ رہائشی کملیکس میں تبدیل کر دیا جائے گا۔
رہائشی کمپلیکس چلانے والی کمپنی کو کمپلیکس کو رہنے کے لائق بنانا ہوگا اور ان کمپنیوں کا انتخاب نیلامی کےعمل سے ہوگا۔
حکومت اور کمپنی کے معاہدے کی مدت 25 برس ہوگی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے سے مینوفیکچرنگ انڈسٹری، مہمان نوازی، صحت کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والوں، گھریلو اور تجارتی اداروں اور تعمیر یا دیگر شعبوں میں لگے زیادہ تر افرادی قوت، مزدور،طالب علم وغیرہ کو فائدہ ہوگا جو دیہی علاقوں یا چھوٹے شہروں سے آتے ہیں۔