اردو

urdu

جھارکھنڈ : کابینہ کی توسیع کا اعلان

By

Published : Jan 28, 2020, 8:32 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:56 AM IST

جھارکھنڈ کی نومنتخب ہیمنت سورین حکومت کی کابینہ میں  توسیع عمل میں آئی ہے۔

جھارکھنڈ : کابینہ کی توسیع کا اعلان
جھارکھنڈ : کابینہ کی توسیع کا اعلان

جھارکھنڈ مکتی مورچہ ( جے ایم ایم ) کے پانچ اور کانگریس کے دو اراکین اسمبلی نے وزارت کے عہدے کا حلف لیا۔

گورنر دروپدی مرمو نے گورنر ہاﺅس کے برسامنڈپ میں آج شام ایک سادے تقریب میں جے ایم ایم کے پانچ اراکین اسمبلی چمپئی سورین، حاجی حسین انصاری، جگرناتھ مہتو، جوبا مانجھی اور متھلیش ٹھاکر اور کانگریس کے دو اراکین اسمبلی بنا گپتا اور بادل پترلیکھ کو وزیر کے طور پر عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔

اس سے قبل 29 دسمبر 2019 کو سورین نے جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لیا تھا۔

پپو یادو اور ہیمنت سورین

ان کے ساتھ کانگریس کے عالمگیر عالم اور رامیشور اڑاﺅں اور راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) کے ستیا نند بھوکتا نے کابینہ وزیر کے طورپرعہدہ اور رازداری کا حلف لیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی جھارکھنڈ کابینہ میں وزراءکی تعداد س ہوگئی ہے۔

غورطلب ہے کہ جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کی قیادت میں حکومت کی تشکیل ہونے کے بعد کابینہ کی توسیع میں لگ بھگ ایک مہینے کی تاخیر ہوئی۔ جس کی وجہ سے سورین مسلسل اپوزیشن کے نشانے پر رہے۔

مزید پڑھیں: 'سنہ 1857 کے بعد انگریزوں نے گنگا ندی کو گندا کردیا'

سورین نے کابینہ توسیع کیلئے 24 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن مغربی سنگھ بھوم ضلع میں گدری بلاک کے بورو گولیکروا میںگاﺅں والوںکے بے رحمانہ و سفاکانہ قتل کے بعد اسے ٹال دیا گیا تھا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 7:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details