اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گجرات اسمبلی میں سی اے اے کی حمایت میں بل منظور - گجرات قانون ساز اسمبلی اجلاس

آج گجرات قانون ساز اسمبلی اجلاس میں شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں بل منظور کیا گیا ہے لہذا سی اے اے کے تعلق سے بل منظور کرنے والی گجرات پہلی ریاست بن گئی ہے۔

گجرات قانون ساز اسمبلی
گجرات قانون ساز اسمبلی

By

Published : Jan 10, 2020, 6:58 PM IST

واضح رہے کہ گجرات اسمبلی اجلاس میں اکثریت کے ساتھ یہ بل منظور کرلیا گیا تو وہیں اس موقع پر کانگریس نے کافی ہنگامہ بھی برپا کیا تھا اور پرزور مخالفت کے باوجود بھی اسمبلی اجلاس کے آخری وقتوں میں یہ بل منظور ہوگیا۔

گجرات قانون ساز اسمبلی

اس موقع پر بی جے پی گجرات کے صدر جیتو واگھانی نے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس کے دوران کانگریس نے کچھ نہیں کہا اور باہر کانگریس شہریت ترمیمی قانون کو لے کر مخالفت کرنے کی بات کر رہی ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کی حمایت میں منظور کیے جانے والے اس بل پر گجرات کی عوام کیا ردعمل ظاہر کرتی ہے؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details