انہوں نے سی اے اے پر عمل کے سلسلہ میں مرکز پر چندرشیکھرراو کی نکتہ چینی پر اعتراض کیا۔ چندرشیکھرراو نے حال ہی میں اعلان کیاتھاکہ سی اے اے کے خلاف اسمبلی میں قرارداد منظور کی جائے گی کیوں کہ یہ ملک کے لئے بہتر نہیں ہے۔
سی اے اے دراندازوں کے لئے نہیں:کشن ریڈی - کشن ریڈی کی خبریں
مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے تلنگانہ کے وزیراعلی سے خواہش کی کہ وہ یہ ثابت کریں کہ کس طرح شہریت ترمیمی ایکٹ ہندوستانی شہریوں کومتاثر کرتا ہے۔
سی اے اے دراندازوں کے لئے نہیں:کشن ریڈی
کشن ریڈی نے بی جے پی کے ریاستی دفتر میں سنت روی داس کی جینتی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہاکہ سی اے اے پاکستان،افغانستان اوربنگلہ دیش کے مذہبی طور پر ستائے ہوئے افرادکے لئے ہے نہ کہ دراندازوں کے لئے۔
انہوں نے الزام لگایاکہ بعض جماعتیں مذہب کے نام پر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ بی جے پی ملک کے لئے کام کررہی ہے نہ کہ کسی خاندان کے لئے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 6:55 PM IST