اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'سی اے اے شہریت لیتا نہیں، دیتا ہے'

مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون سے کسی شہری کے موجودہ حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

By

Published : Mar 17, 2020, 11:38 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے منگل کو عدالت عظمیٰ کے سامنے دائر حلف نامے میں سی اے اے کا دفاع کرتے ہوئے کہا گیا کہ سی اے اے کسی شہری کے موجودہ حقوق پر اثر انداز نہیں ہوتا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس سے شہریوں کے قانونی، جمہوری یا سیکولر حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔ متعلقہ قانون شہریت نہیں چھینتا، بلکہ شہریت دیتا ہے۔

قانون کو پارلیمنٹ کی خودمختار کی طاقت قرار دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے کہا کہ عدالت کے سامنے اس طاقت سے متعلق سوال کھڑا نہیں کیا جاسکتا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ درخواست گزاروں نے یہ نہیں بتایا ہے کہ سی اے اے ملک میں رہنے والے اقلیتوں کے لئے کس طرح امتیازی سلوک کا حامل ہے۔ حلف نامے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی اے اے کا تعلق کسی بھارتی سے نہیں ہے۔ یہ ان کے لئے کوئی شہریت بناتا ہے اور نہ ہی اسے دور کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details