پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کمپنی کے ایک ٹاور پر پھندے سے لٹکی ایک ملازم کی لاش دیکھی گئی اور اس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے وہاں موجود لوگوں کی مدد سے لاش کو ٹاور سے نیچے اتروایا۔
سی سی ایل ملازم نے خود کشی کی - لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی
ریاست جھارکھنڈ کے ضلع رام گڑھ میں سینٹر کول فیلڈ لمیٹیڈ (سی سی ایل) کمپنی کے ایک ملازمین نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی ہے۔
سی سی ایل ملازم نے خود کشی کی
ذرائع نے بتایا کہ متوفی کی شناخت سی سی ایل ملازم پرمانند پرساد کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے کاغذی کاروائی پوری کرنے کے بعد لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔ حالانکہ خود کشی کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔