اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ - Mulims of Bidar

ریاست کرناٹک کے شہر بیدرکے سٹی فنکشن ہال میں ضلع کے عازمین حج کے لیے ایک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ

By

Published : Jul 14, 2019, 5:00 PM IST

یہ کیمپ روز بسکٹ کے مالک الحاج جلیل احمد صاحب کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔

اس موقع پر حیدرآباد سے تشریف لائے مشہور تربیتی معلم مولانا مفتی عبد الحفیظ تنویر قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے۔ جس میں حج ایک اہم ترین فریضہ ہے۔

عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ

انہوں نے کہا کہ حج خالص اللہ کی توفیق سے ہی ہوسکتا ہے۔

مولانا نے بتایا کہ عام طور پر یہ رجحان پایا جاتا ہے کہ حج صرف پیسہ ہونے پر ہی ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تصور غلط ہے، کیوں کہ بہت سے ایسے کم پیسے والے لوگ ہیں جو خدا کے گھر کی زیارت کا جذبہ رکھتے ہیں اور وہ اس سے سرفراز بھی ہوتے ہیں۔ لیکن بہت سے بڑے تاجر ہیں لیکن انہیں یہ توفیق نہیں ہوتی کہ وہ حج کے فریضے کو انجام دے سکیں۔

مولانا نے کہا کہ خدا اور اس کے رسول سے محبت کرنے والوں کو ہمیشہ اللہ سے دعا کرنی چاہیے، تاکہ اللہ حج کی توفیق دے۔

حافظ بشیر نقشبندی نے کہا کہ حج کو جانے والا دراصل اللہ کا نمائندہ ہوتا ہے۔

ہزاروں لاکھوں کروڑوں انسانوں میں سے انتخاب کے بعد اللہ تبارک و تعالی اپنے مقدس اور بابرکت گھر کعبۃ اللہ کی حاضری نصیب فرماتا ہے۔

اسی لیے حاجی سے دنیا کی فرمائشوں کے بجائے اس سے دعا کی درخواست کرنی چاہیے اس لیے کہ اس کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔

حیدرآباد سے تشریف لائے دونوں مشہور و معروف تربیتی معلم نے اپنے مخصوص اور بہترین انداز میں عازمین حج کو تربیت دی۔

پہلے اجلاس میں کعبۃ اللہ اور حج کا بیان ہوا دوسرے اجلاس میں مدینہ منورہ کے سفر کی تفصیلات کو پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ضلع بھر کے تمام عازمین حج کی گلپوشی وشال پوشی کرتے ہوے حج اور عمرہ کے آداب و مسائل پر مشتمل ایک کتاب 'حج ایک عاشقانہ عبادت' بھی دی گئی۔

اسی اجلاس کی نظامت مقتدر تاج نے فرمائی۔

اس موقع پر حیدرآباد کے مشہور تربیتی معلم مولانا مفتی عبدالحفیظ تنویر قاسمی، حافظ بشیر نقشبندی سید منصور احمد قادری سیکریٹری حج کمیٹی بیدر، ایاز الحق، امیرالدین امیر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details