اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ضمنی انتخابات: ای وی ایم مشینوں کی ٹسٹنگ شروع - By poll election

اترپردیش کے ضمنی انتخابات میں استعمال ہونے والی ای وی ایم مشینوں کی ٹسٹنگ

ضمنی انتخابات: ای وی ایم مشینوں کی ٹسٹنگ شروع

By

Published : Sep 25, 2019, 5:53 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:00 AM IST

بھارتی ریاست اترپردیش اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں استعمال ہونے والی ای وی ایم مشینوں کی ٹسٹنگ کا کام شروع ہوگیا ہے۔

گھوسی اسمبلی نشست کے لیے مہیا کرائی گئی ای وی ایم مشینوں کی ٹسٹنگ ڈویژنل لیکھپال ٹریننگ سینٹر پر شروع کی گئی ہے۔ اس کام میں مدد کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کو لگایا گیا ہے۔

ضمنی انتخابات: ای وی ایم مشینوں کی ٹسٹنگ شروع

ای وی ایم ٹسٹنگ سنٹر کے نوڈل آفیسر راجیو کمار سنگھ نے بتایا کہ ٹسٹنگ کو ہر طرح کے شک و شبہات سے عاری رکھنے کے لیے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ اس موقع پر موجود کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے نمائندے نفیس احمد نے بھی ای وی ایم سے متعلق جانکاری حاصل کی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے نفیس احمد نے ای وی ایم کے بجائے بیلٹ پیپرز سے پولنگ کرانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کا استعمال ہونے سے کسی بھی طرح کا شک و شبہ نہیں رہ جاتا۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 12:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details