بی آئی ایس کی جمعرات کو یہاں جاری ریلیز کےمطابق پروڈکٹ سرٹیفیکیشن لائسنس کے تحت ایما یس ایم ای اکائیوں کو لائسنس مہیا کرنے اور لائسنس کے رینیو دونوں کےلئے راحت دی گئی ہے، اسٹامپ ڈیوٹی میں 20 فیصد کی چھوٹ کےساتھ ہی اس کی دو قسطوں میں ادائیگی کرنے کا متبادل دیا گیا ہے۔معائنہ کی فیس میں 20 فیصد کی چھوٹ کے ساتھ ہی 30 ستمبر تک بغیر تاخیر فیس کے لائسنس کے رینیو کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو بی آئی ایس کی چھوٹ - Essence Provision News
بیورو آف انڈین اسٹینڈرز (بی آئی ایس) نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک میں غیر معمولی حالات کے پیش نظر چھوٹی، درمیانی صنعتوں کو لائسنس لینے میں راحت کا اعلان کیا ہے۔
آئندہ 30 ستمبر تک 90 سے زیادہ دنوں تک لائنسنس ملتوی کی طے مدت بڑھا دی گئی ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا حالات جیسے نمونوں وغیرہ کی مدت ختم ہونے کی وجہ سے فیکٹری کا پھرسے دورہ کئے جانے کی حالت میں معائنہ فیس نہیں دینی ہوگی۔
اس کے علاوہ اضافی مینجمنٹ سسٹم سرٹیفیکیشن اسکیم کےلئے ایم ایس ایم ای پروڈیوسروں سے 7000 روپے کی جگہ پر 1000 روپے کی فیس لی جائے گی۔ان راحتوں سے نقدی کے بحران کا سامنا کررہی ایم ایس ایم ای اکائیوں کو راحت ملے گی جس سے وہ معیار والے پروڈکٹ جاری رکھ پائیں گے۔