اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رسوئی گیس کی قیمت میں اضافے کو مایاوتی نے سفاکانہ قدم قراردیا

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے ایل پی جی گیس - رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بھاری اضافہ کے لئے مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ یہ حکومت کا سفاکانہ قدم ہے۔

رسوئی گیس کی قیمت میں اضافے کو مایاوتی نے سفاکانہ قدم قراردیا
رسوئی گیس کی قیمت میں اضافے کو مایاوتی نے سفاکانہ قدم قراردیا

By

Published : Feb 12, 2020, 3:22 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:26 AM IST

مایاوتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ زبردست مہنگائی کے وقت میں حکومت کا یہ ظالمانہ قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو آئین کی روح کے مطابق فلاحی حکومت کی طرح کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا’’کھانا پکانے کے غیر سبسڈی والے گیس سلنڈر کے دام میں آج سے تقریبا 150 روپے کے بھاری اضافہ ملک کے کروڑوں غریب اور محنت کش لوگوں کے لئے زبردست مہنگائی میں آٹا گیلا کرنے والا سفاکانہ قدم ہے۔مرکز آئین کی منشا کے مطابق فلاحی حکومت کی طرح کام کرے تو یہ بہتر ہو گا‘‘۔قابل غور ہے کہ حکومت نے غیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں یکمشت تقریبا 150 روپے کا اضافہ کیاہے۔ اس کا اثر سبسڈی والے سلنڈر پر بھی ہوگا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details