اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بی ایس پی رہنما کانگریس میں شامل - علیگڑھ آمد ہوئی

سماج وادی پارٹی کے دو مرتبہ رکن اسمبلی رہے حاجی ضمیراللہ گذشتہ دنوں قبل بہوجن سماج پارٹی میں شامل ہوئے تھے اور اب کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

بی ایس پی رہنما حاجی ضمیر اللہ کانگریس میں شامل

By

Published : Mar 30, 2019, 2:36 PM IST

علی گڑھ شہر اور کول اسمبلی سے دو مرتبہ کے رکن اسمبلی رہے ہیں۔ حاجی ضمیر اللہ خان نے کانگریس میں شامل ہوکر سیاسی گرمی پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے آل انڈیا کانگریس پارٹی کے جنرل سکیریٹری جوتی رادتیہ سندھیا کی موجودگی میں کانگریس پارٹی کی رکنیت اختیار کرلی۔

کانگریس میں شامل ہونے کے موقعے پر ان کے ساتھ علیگڑھ سے سینئیر کانگریسی رہنما روحی زبیری بھی موجود تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہریانہ کے سابق وزیراعلی بھوپندر سنگھ ہڈا کی علیگڑھ آمد ہوئی اور وہ حاجی ضمیراللہ کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے۔ جس کے بعد بہت سے سوال اٹھے تھے۔ حاجی ضمیر اللہ نے کانگریس میں شمیولیت اختیار کرکے سبھی سوالوں کے جواب دے دیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details