سرکاری ذرائع کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس نے جمعہ کے روز پنجاب میں بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحدی علاقے سے چھ پاکستانی نوجوانوں کوگرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق تمام گرفتار شدہ افراد کی عمر20 سے 21 سال کے درمیان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شام کے تقریبا 5 بجے انہیں امرتسر کے سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔