اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عیدالاضحیٰ: بھارت، بنگلہ دیش فورسز کی ایک دوسرے کو مبارک باد - بارڈر سیکیورٹی فورس

فولبری میں بھارت بنگلہ دیش سرحد پر عہدیداروں نے مٹھائیوں کے ڈبے ایک دوسرے کو دیے۔

Eid al Adha
Eid al Adha

By

Published : Aug 1, 2020, 7:00 PM IST

بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اور بارڈر گارڈز بنگلہ دیش (بی جی بی) نے ہفتہ کے روز عیدالاضحیٰ کے موقع پر فولبری میں بھارت بنگلہ دیش سرحد پر ایک دوسرے مٹھائیاں دیں۔

اس موقع پر عہدیداروں نے مٹھائیوں کے ڈبے ایک دوسرے کو دئے۔

ہفتہ کو صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بھارتیوں کو مبارکباد دی۔

اپنے سرکاری ٹویٹر ہینڈل کے ذریعہ صدر نے زور دیا کہ لوگ ضرورتمندوں کے ساتھ خوشی بانٹیں اور سماجی فاصلاتی اصولوں اور ہدایات پر عمل کریں جس سے کووڈ 19 کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے۔

صدر جمہوریہ کا ٹویٹ

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ ''عید مبارک۔ عیدالاضحی کا تیوہار آپسی بھائی چارے اور ایثار کی علامت ہے اور لوگوں میں خیرخواہی کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ آئیے اس مبارک موقعے پر ہم اپنی خوشیوں میں ضرورتمندوں کو شریک کریں اور کووڈ-19 کی روک تھام کے لئے تمام ہدایات کی پابندی کریں۔''

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس موقع پر ملک کے عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعہ پرتپاک مبارکباد دی۔

وزیر اعظم کا ٹویٹ

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ "عید مبارک! عید الاضحی پر مبارکباد، یہ دن ہمیں ایک منصفان اور ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل کی ترغیب دے اور اخوت اور ہمدردی کے جذبے کو تقویت پہنچائے۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details