راجستھان کے بیکانیر میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے آج یہاں 71 کلومیٹر کی شری ڈونکر گڑھ تک سائکل ریلی کا انعقاد کیا۔ یہ ریلی بی ایس ایف کے ڈی آئی جی پشپیندر سنگھ راٹھور کی قیادت میں روانہ ہوئی۔
مرکزی ریزرو پورس کی ایک چھوٹی سی ٹکڑی کے جوانوں نے 61 برس قبل 21 اکتوبر 1959 میں لداخ میں دور دراز کے علاقے میں مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کردیں تبھی سے ہر برس ملک کے کونے کونے میں آنجہانی بہادروں کی یاد میں پولیس یوم شہیدی کا انعقاد کیا جاتا ہے۔