اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بامبے اسٹاک ایکسچینج میں 490 پوانٹس کا زبردست اضافہ

بامبے اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست اچھال آیا اور بی ایس ای ایک بار پھر 39 ہزار نشانات کو پار کرگیا اور 39,055 کر پہنچ کر بند ہوا جو کہ 1.27 فیصد ہے۔

Bombay Stock Exchange

By

Published : Apr 24, 2019, 6:23 PM IST

بامبے اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست اچھال آیا اور بی ایس ای ایک بار پھر 39 ہزار نشانات کو پار کرگیا اور 39,055 کر پہنچ کر بند ہوا جو کہ 1.27 فیصد ہے۔

وہیں نفٹی 50 بھی 1.30 فیصد اضافہ کے ساتھ 150 پوانٹس اوپر پہنچ کر 11,726 پر بند ہوا۔

Bombay Stock Exchange

بی ایس ای انڈیکس میں فائدہ حاصل کرنے والی کمپنیوں میں 23 کمپنیاں بشمول ایچ سی ایل ٹیک انڈس لینڈ بینک، او این جی سی ، بھارتی ایر ٹیل، یس بینک، ایچ ڈی ایف سی کے علاوہ ریلائنس انڈسٹریز شامل ہیں۔جن کا مجموعی اضافہ 3.45 فیصد ہے۔

دوسری طرف نفٹی میں ففٹی آٹو کے علاوہ تمام ذیلی کمپنیوں نے منافع کمایا جو 1.54 فیصد ہے۔ تاجروں کے مطابق بازار میں مثبت رجحان دیکھا گیا جس کی وجہ خام تیل کی قیموں میں کمی ہے۔

Bombay Stock Exchange

دریں اثناء غیر ملکی سرمایہ کار اداروں نے 237.47 کروڑ کے اثاثے فروخت کردئے جبکہ مقامی سرمایہ دار اداروں نے 198.35 کروڑ کے اثاثے خریدے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details