اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ میں دولہا دلہن گرفتار - دولہا دلہن سمیت شادی میں شریک افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ہے

اتراکھنڈ کے ضلع اودھم سنگھ نگر کے کاشی پور میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی لوگ شریک ہوئے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دولہا دلہن سمیت ایک درجن افراد کو پولیس نے گرفتار کیا۔

bride and groom arrested in utrakhand's udham singh nagar
اتراکھنڈ میں دولہا دلہن گرفتار

By

Published : Apr 3, 2020, 2:56 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کو روکنے کے لئے، حکومت نے 14 اپریل تک ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ کردیا ہے۔

لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کے لیے انتظامیہ اور پولیس کو حکومت نے ہدایات دی ہیں۔ اس ضمن میں انتظامیہ مستعدی کے ساتھ کام کررہا ہے۔

اتراکھنڈ میں دولہا دلہن گرفتار

تمام تر سختی کے باوجود کچھ جگہوں پر لاک ڈاون کی خلاف ورزی دیکھی جارہی ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ اتراکھنڈ میں پیش آیا۔

اتراکھنڈ کے ضلع اودھم سنگھ نگر کے کاشی پور میں لاک ڈاون کے دوران ایک شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کئی لوگ شریک ہوئے۔

اس موقع پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دولہا اور دلہن سمیت ایک درجن افراد کو گرفتار کیا، اور ان کے خلاف سی آر پی سی اور دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

دراصل ، کاشی پور کی آئی ٹی آئی پولیس کو اطلاع ملی کہ گانتھی کی اجیت پور گاؤں میں واقع گرودوارہ میں شادی ہورہی ہے۔ جہاں لوگوں کا بہت بڑا ہجوم ہے جو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

اطلاع ملنے پر تھانہ پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچی۔ دلہا ستنام سنگھ ولد سروجیت سنگھ، دلہن انشپریت کور، گوردوارہ گرانٹھی سنت جرنیل سنگھ، کو گرفتار کرلیا۔

آئی ٹی آئی پولیس افسر کلدیپ نے کہا کہ دولہا دلہن سمیت شادی میں شریک افراد کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details