برکس۔سی سی آئی نے 'نوجوانوں کے عالمی دن' کے موقع پر برکس۔سی سی آئی ینگ لیڈرس پروگرام کے تحت اپنی ویب سائٹ لانچ کی'۔ وشواس ترپاٹھی نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی سرگرمیوں سے منسلک کرنے کے لیے ان کے افکار و خیالات کو فروغ دینے والی ایسی پالیسیز بنائے جانے کی ضرورت ہے جن سے ایک مضبوط نیٹ ورک بنانے میں مدد مل سکے'۔
وشواس ترپاٹھی نے کہاکہ'اس مقصد سے نوجوانوں کے آس پاس کی تہذیبی، معاشرتی اور معاشی امور پر توجہ مبذول کروانا ہے'۔ آپ کو بتا دیں کہ'وشواس ترپاٹھی یو این آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ' عالمی یومِ نوجوانان 2020 کا تھیم، 'یوتھ انگیزمینٹ فار گلوبل ایکشن' ہے۔ اس مقصد مقامی، قومی اور عالمی سطح پر نوجوانوں کی استعداد و صلاحیت پر پتہ لگانا اور اسے تقویت پہنچانا'۔
انہوں نے کہا کہ برکس۔سی سی آئی ینگ لیڈرس اس مقصد کے حصول میں ممد و معاون ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ' نوجوان کاروباری زراعت پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اسے فروغ دے سکتے ہیں۔ پروگرام میں برکس اور دیگر دوست ممالک کے نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوئے'۔